اداکارہ مایوری کانگو کو پہچاننا انتہائی مشکل

مایوری کانگو ان دنوں بھارت میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے


June 15, 2017
مایوری کانگو ان دنوں بھارت میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔ فوٹو : فائل

ماضی کی خوبرو اداکارہ مایوری کانگو کو فلم انڈسٹری سے دور ہوئے کافی عرصہ بیت گیا تاہم اداکارہ کی نئی تصاویر نے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ انہیں اب پہچاننا بھی کافی مشکل ہے۔

90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والی بالی وڈ ادکارہ مایوری کانگو نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بالی وڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں جس کے باعث مایوری نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور شادی کے بعد نیویارک منتقل ہوگئیں اور وہیں پر جاب شروع کردی۔



مایوری کانگو نے انوپم کھیر، اجے دیوگن، ارشد وارثی اور امریش پوری سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن بڑی اسکرین پر متاثر کن اداکاری نہ دکھاسکیں تاہم اب اداکارہ کی نئی تصاویر منظر عام پرآئی ہیں جس میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے.



اس خبر کو بھی پڑھیں : ہریتھک کی طرح دکھنے والے اداکار ہرمین بیوجا کو پہچاننا ناممکن

نئی تصاویر میں اداکارہ کافی موٹی نظر آرہی جس کے باعث ان کی شخصیت کافی بدل گئی ہے، اداکارہ ان دنوں بھارت میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں