الیکشن کمیشن کا پابندی کے باوجود بھرتیوں کا سخت نوٹس

جائزے کے بعدمتعلقہ محکموں کیخلاف کارروائی سے متعلق غورکیاجائیگا


Numainda Express January 31, 2013
انتخابی فہرستوں کی تصدیق کیلیے کراچی تین زون میںتقسیم،کمیشن کوجتنی بھی فوج کی ضرورت ہوگی فراہم کی جائیگی،سیکریٹری دفاع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری محکموںمیں ملازمتوں پر پابندی اورسرکاری فنڈزمنجمدکرنے کے احکام کی خلاف ورزی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اورسندھ حکومت سے 7 روز میںجواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے 22 جنوری کووفاقی حکومت کی تمام وزارتوں ڈویژن چاروں صوبائی حکومتوں کے تمام محکموں اورتمام بلدیاتی اداروںمیںعام انتخابات کے انعقاد تک سرکاری ملازمتوںکی تقرریوںپرمکمل پابندی اور سرکاری خزانے سے فنڈزکی فراہمی کوروکنے کے احکامات دیے تھے لیکن میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے سیلاب زدگان کے عطیات فنڈ میں سے پیپلزپارٹی کے ممبران کو ایک ارب 20کروڑکے فنڈزجاری کرنے جبکہ سندھ حکومت کے محکمہ اوقاف کے چیف ایڈمنسٹریٹرعبدالرحمن چنہ کو پیپلز پارٹی کے ایم پی ایزکوفنڈزنہ دینے اور 73افسران کوتعینات کرنے سے ا نکار کرنے پر اغوا کیا گیا اوراس کے آفس کے عملے کو زدکوب کیاگیا۔

جبکہ وزارت ریلوے نے پابندی کے باوجود 33 خالی اسامیوں کے لیے پشاور میںملازمتوں کے لیے انٹر ویولیے جس پرالیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن ، سیکریٹری ریلوے چیف سیکریٹری سندھ سے جواب طلب کر لیا۔ ثنا نیوز کے مطابق خلاف ورزی کاجائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے خلاف کسی کارروائی کے بارے میں غورکیا جائیگا،جبکہ اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ووٹ کے تقدس کی پامالی کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کے انتخاب یا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو ہٹائے جانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کارسے باہرہے۔

14

دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیکریٹری دفاع کے درمیان کراچی میں ووٹرلسٹوں کے تصدیقی عمل کے لیے مزیدفوجی اہلکاروں کی تعیناتی بارے بات چیت کے بعدبدھ کوالیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوںکی تصدیق کے لیے کراچی کو3 زونزمیںتقسیم کردیا، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی کے نیوٹرل'حساس اور حساس ترین مقامات کی نشاندہی کر کے تین زونز بنائے گئے ہیں اور ہر زون میںضرورت کے مطابق سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائینگے۔

قبل ازیں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈآصف یاسین ملک نے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کی لیے جتنی بھی فوج کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی، کراچی میں فہرستوں کی تصدیق کرنے والے الیکشن کمیشن کے اہلکاروںکومکمل تحفظ دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |