ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارتی کپتان نے تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا ابراہم ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ایک جانب بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تو وہیں دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے اس اہم ترین میچ میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 96 رنز بنائے اور اپنے ون ڈے کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کیے اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔
اس سے قبل تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز جنوبی افریقا کے کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 182 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ کوہلی نے 175 ویں اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈی ویلیئرز نے اگست 2015 میں ساروو گنگولی کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے 8 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 200 اننگز کھیلی تھیں جبکہ ساروو گنگولی سے قبل یہ اعزاز سچن ٹندولکر کے نام تھا اور انہوں نے 210 اننگز میں 8000 ہزار رنز بنائے تھے۔
ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل عبور تو کرلیا ہے تاہم جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ تیزی سے ان کا تعاقب کررہے ہیں، رواں برس کے آغاز میں ہاشم آملہ نے تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا۔ کوہلی نے 166 اننگز میں 7 ہزار رنز بنائے تھے جب کہ ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ صرف 150 اننگز میں انجام دے دیا تھا۔
اس کے علاوہ ہاشم آملہ تیز ترین 2 ہزار، 3 ہزار، 4 ہزار، 5 ہزار اور 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں اور اب تک وہ 153 ون ڈے اننگز میں 7 ہزار 186 رنز بناچکے ہیں، انہیں تیز ترین 8 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے صرف 814 رنز درکار ہیں البتہ انہیں یہ کارنامہ مزید 21 اننگز کے دوران ہی انجام دینا ہوگا۔