بزنس ٹرین کل سے دوبارہ چلے گی‘ یکطرفہ کرایہ 3 ہزار روپے مقرر

23مارچ سے مین لائن پر ریل گاڑیوں کی رفتار بڑھا کر 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردینگے، جنرل منیجر


Numainda Express January 31, 2013
23مارچ سے مین لائن پر ریل گاڑیوں کی رفتار بڑھا کر 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردینگے، جنرل منیجر۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور اور کراچی کے درمیان نجی سیکٹر کے تعاون سے چلنے والی ' بزنس ایکسپریس' ٹرین کل سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کریگی۔

'بزنس ایکسپریس' ٹرین کی انتظامیہ نے لاہور کراچی کا رعایتی کرایہ 3 ہزار روپے متعارف کروایا ہے جو یکطرفہ ہوگا جبکہ اس وقت اصل کرایہ 4ہزار4سو روپے ہے۔ دریں اثنا جنرل مینجر ڈیویلپمنٹ غلام محمد قریشی نے کہا ہے کہ 23مارچ سے مین لائن پر چلنے والی ریل گاڑیاں120کلو میٹر کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔

 

17

میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ٹریک، سگنلز اور پلوں کی روزانہ انسپکشن کی جائے گی جبکہ اب کوئی ٹرین بلاوجہ منسوخ نہیں کی جائیگی۔ ریلوے کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کیلیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں