حکومت نے تجارتی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا

وسط مدتی جائزہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب، اسٹیک ہولڈرزسے سفارشات مانگ لی گئیں


علیم ملک June 16, 2017
وسط مدتی جائزہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب، اسٹیک ہولڈرزسے سفارشات مانگ لی گئیں۔ فوٹو: فائل

حکومت نے درآمدات میں مسلسل اضافے کے تدارک اور برآمدات کے فروغ کیلیے تجارتی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، نئی تجارتی پالیسی کے تیاری کے حوالے سے وسط مدتی جائزہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنوں سے کہاہے کہ اپنی سفارشات وزارت تجارت کو ارسال کر دیں۔ذرائع نے بتایاکہ کچھ اداروں کی جانب سے تجارتی پالیسی کے حوالے سے سفارشات وزارت تجارت کے پاس پہنچ بھی چکی ہیں۔

سیکریٹری تجارت آئندہ ہفتے ان تمام ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے ساتھ مذاکرات کریں گے جو موجودہ تجارتی پالیسی کے تحت ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں، تجارتی پالیسی کے حوالے سے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق چیمبرز کی سفارشات کے حوالے سے متعلقہ وزارت کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی، وسط مدتی جائزہ اجلاس کا نوٹفکیشن آئندہ ہفتے جاری کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں