نئے آئی فون کی چند دلچسپ خصوصیات

نئے آئی فون کے پلس ماڈل واٹر پروف ہوں گے اور ان میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہوگی


ویب ڈیسک June 17, 2017
آئی فون ایٹ وائرلیس چارجنگ آپشن کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جو اس سال ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

UNIVERSITY OF KARACHI: ایپل کمپنی کو سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والے آئی فون 8 پلس ماڈل واٹر پروف اور وائرلیس چارجنگ کے حامل ہوں گے۔

آئی فون کے لیے کام کرنے والی ایک تائیوانی کمپنی 'وسٹرون' نے کہا ہے کہ ستمبر میں ریلیز ہونے والے فون کے پلس ماڈل واٹر پروف ہوں گے اوران میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ اس سے قبل وسٹرون آئی فون سیون کے ماڈل بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرچکی ہے۔ تاہم اس کی خاص بات خمیدہ اوایل ای ڈی اسکرین ہے جو کناروں سے مڑا ہوا ہوگا اور وائرلیس چارجنگ کےلیے ایک چارجنگ پیڈ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

وسٹرون کمپنی کے سی ای او رابرٹ ہوانگ نے ایپل کے تحت ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے بعد نئے فون کی بعض تفصیلات فراہم کرکے ان خبروں کی تصدیق کردی جو گزشتہ کئی ماہ سے نئے آئی فون کے متعلق کی جارہی تھیں۔ تاہم اس میں روایتی جارچنگ پورٹ کو ختم نہیں کیا جارہا۔

نیکے ایشین ریویو میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ واٹر پروف سہولت آئی فون 7 میں گزشتہ برس متعارف کرائی گئی تھی لیکن اب اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ایپل انسائیڈر نامی ایک ویب سائٹ اور دیگر ماہرین کے مطابق آئی فون 8 میں ممکنہ طور پر کچھ مزید خصوصیات بھی ہوسکتی ہیں جن میں خمیدہ شیشے والی کیسنگ، ہوم بٹن کا خاتمہ، پلاسٹک اوایل ای ڈی اسکرین اور فولڈنگ آپشن شامل ہیں جب کہ ڈیوئل لینس کیمرہ جو آگمینٹڈ ریئلٹی کو ممکن بناسکے گا۔

واضح رہے کہ کئی پیٹنٹ درخواستوں سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ایپل کمپنی ایک عرصے سے وائرلیس چارجنگ میں دلچسپی لے رہی ہے جس کے تحت مستقبل قریب میں عام وائی فائی سگنلز سے بھی موبائل فون اور ٹیبلٹ چارج کرنا ممکن ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |