دل جلے شائق نے وہاب ریاض کو نیلامی کیلیے ’ای بے‘ ویب سائٹ پر ڈال دیا

وہاب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف 87 رنز کی پٹائی برداشت کرکے انجرڈ ہوگئے تھے۔


Sports Desk June 16, 2017
وہاب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف 87 رنز کی پٹائی برداشت کرکے انجرڈ ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے کسی دل جلے شائق نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیلامی کیلیے 'ای بے' نامی ویب سائٹ پرڈال دیا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی مایوس کن پرفارمنس پر کسی نے 'ای بے' پر انھیں فروخت کیلیے پیش کردیا، ساتھ لکھا کہ مجھے ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب تک ای بے کی انتظامیہ نے انھیں ویب سائٹ سے ہٹایا تب تک 54 بولیاں وصول بھی ہوچکی تھیں، ان میں سے ایک نے 610 آسٹریلوی ڈالر کی بولی بھی دی۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، وہاب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف 87 رنز کی پٹائی برداشت کرکے انجرڈ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔