پاکستان بھارت پڑوسی ہیں اور ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے سشما سوراج
مذاکرات کیلیے ماحول ناسازگار ہے جس کیلیے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی، بھارتی وزیر خارجہ
KARACHI:
بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور ہمسائے کو بدلا نہیں جاسکتا لہذامشترکہ طورپردونوں ممالک کوکشیدگی کے بجائے امن کوترجیح دینا ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے صحافیوں سے گفتگومیں پاکستانی بیمار بچے کوبھارت آنے کی اجازت دینے کوخیرسگالی اور انسانی جذبے سے تعبیر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخیاں اپنی جگہ لیکن ہمسائیگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں مذاکرات کی بھرپورکوشش کی گئی تاہم مذاکرات کیلیے ماحول ناسازگار ہے جس کیلیے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔