پاکستان سی پیک کو بھرپورسیکیورٹی دے گا جنرل زبیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی چیئرمین چینی قومی مشاورتی کانفرنس سے ملاقات


INP June 16, 2017
یوجن شنگ نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے چین کیلیے پاک فوج کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو : فائل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ پاکستان چین کیساتھ باہمی فوجی تعاون کومضبوط کرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے بھرپورسیکیورٹی کی ضمانت فراہم کریگا۔

چائنا ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق جنرل زبیرمحمود حیات نے چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمن یوجن شنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یوجن شنگ نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے چین کیلیے پاک فوج کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں