جعلی ڈگری اسکینڈل کے ملزم شعیب شیخ کو ضمانت دینے والا جج معطل

ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے اسلام آبادہائیکورٹ کے 2ججوں پرمشتمل انکوائری کمیٹی میں رقم لینے کااعتراف کیا تھا


ثاقب بشیر June 16, 2017
پرویزالقادرمیمن نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کاشوکازنوٹس چیلنج کردیا،سماعت آج ہوگی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویزالقادر میمن کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں بنا کر بیچنے والے مرکزی ملزم شعیب شیخ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کوکیس میں ضمانت دینے کے بدلے 50 لاکھ روپے دیے تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے محکمانہ انکوائری میں اس کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی تھی اور جج پرویزالقادر میمن کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی ہے۔

پرویز القادر میمن کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں جج کیخلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب جج پرویز القادر میمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ملنے والے شوکاز نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جس کی سماعت آج جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں