وزیر اعظم کا بیان ریکارڈ جے آئی ٹی نے تفتیش کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا

وزیراعظم کے حالیہ اور ماضی میں دیے گئے بیانات اور ریکارڈ میں مکمل یکسانیت ہے یا ان میں کوئی فرق پایا جاتا ہے۔


عامر خان June 16, 2017
وزیراعظم کے حالیہ اور ماضی میں دیے گئے بیانات اور ریکارڈ میں مکمل یکسانیت ہے یا ان میں کوئی فرق پایا جاتا ہے۔ فوٹو : اے پی پی

ISLAMABAD: پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کے اگلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

جے آئی ٹی وزیراعظم کے ریکارڈ کرائے گئے بیان اور فراہم کردہ دستاویزات کا موازنہ کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے یہ موازنہ حالیہ اورماضی میں وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیانات اور پیش کردہ ریکارڈ کے سیاق و سباق میں کیا جارہا ہے۔

جے آئی ٹی اس پہلو کا جائزہ لے رہی ہے کہ وزیراعظم کے حالیہ اور ماضی میں دیے گئے بیانات اور ریکارڈ میں مکمل یکسانیت ہے یا ان میں کوئی فرق پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں