مسجدالحرام کے 210 دروازے اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں
دروازوں کے باہرسبز اور سرخ روشنیوں کے اشاروں سے زائرین کوکنٹرول کیاجاتاہے
مسجدالحرام کی دیگر خصوصیات میں اس کے210 دروازے بھی اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حرم مکی کے بعض دروازوں تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں کااستعمال کیا جاتا ہے جبکہ دروازوں کے باہرلگی اسکرینوں پرضروری رہنمائی اور ہدایات درج ہیں۔ دروازوں کے باہر سبز اور سرخ روشنیوں کے اشاروں کے ذریعے زائرین کو کنٹرول کیا جاتا ہے، سبز اشارہ کے روشن ہونے کا مطلب راستہ خالی اوراندر داخل ہوا جاسکتا ہے، سرخ اشارہ روشن ہو تو اس کا مطلب آگے رش ہے اورداخل ہونے کی اجازت نہیں۔
مسجد انتظامیہ کی جانب سے حرم کے دروازوں پر400 اہلکار تعینات ہیں،حج اور عمرے کے موقع پر ان کی تعداد 600 کردی جاتی ہے،حرم مکی کے دروازوں پر مامور خدام مخصوص یونیفارم زیب تن کرنے اور اپنا تعارفی کارڈ نمایاں رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔