بہاولپور میں مسافربس پل سے نیچے جاگری 6 افراد جاں بحق

زخمیوں کو احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور کے سرکاری اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے


ویب ڈیسک June 16, 2017
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر 3 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے تاہم اس بارے میں حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں