پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیوں میں 2 دہشگرد ہلاک درجنوں ملزمان گرفتار

مارے گئے دہشتگرد یوم علی ؓ کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 16, 2017
ملتان سے 3 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگرد یوم علی ؓ کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : راولپنڈی میں گرڈ اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام

سی ٹی ڈی نے ملتان میں شجاع آباد کے علاقے کالی پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید، لال گل اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے تھانہ نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں