کراچی سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے بیرکس سے ممنوعہ سامان اور منشیات برآمد ہوئیں، ذرائع


ویب ڈیسک June 16, 2017
منگل کے روز دو قیدی جیل سے فرار ہوگئے تھے فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں نے سینٹرل جیل کے مختلف بیرکس کی تلاشی لی ہے اور اس دوران قیدیوں کے قبضے سے ممنوعہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا ہے، یہ آپریشن گزشتہ دنوں دو قیدیوں کے فرار کے بعد کیا گیا، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کےکارندوں کی بیرکس کی خصوصی طور پر جانچ پڑتال کی گئی جب کہ جیل کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش میں چھاپے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ایک قیدی کے خلاف مقدمے کی سماعت ابھی شروع ہی نہیں ہوئی تھی جب کہ دوسرے کے مقدمے کی سماعت کرنے والے فاضل جج چھٹی پر ہیں۔ جیل میں لوہے کی سلاخوں کو مشینوں سے کاٹا گیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ قیدیوں کے فرار کی کارروائی ایک دن کا معاملہ نہیں بلکہ اس کی تیاری کئی روز جاری تھی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز دو قیدی جیل سے فرار ہوگئے تھے ، فرار ہونے والے دونوں قدیوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ پولیس اب تک ان قیدیوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں