ہنگو مالی خیل میں پولیو ٹیم پر بم حملہ 2 پولیو رضاکار جاں بحق

پولیٹکل حکام نے بھی پولیو رضاکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے

پولیو ٹیم ایک محلے سے دوسرے محلے میں پیدل داخل ہورہے تھے جب سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا۔ فوٹو فائل

اپر کرم ایجنسی کے علاقے مالی خیل میں پولیو ٹیم پر بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیو رضاکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیو ٹیم مالی خیل کے علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے گئی تھی، پولیو ٹیم کے رضاکار ایک محلے سے دوسرے محلے میں پیدل داخل ہورہے تھے کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پولیو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹکل حکام نے بھی پولیو رضاکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، دوسری جانب صوابی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر سید محمد شاہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی 5 فروری تک برقرار رہے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story