ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ تک پہنچ گیا

لاہور سمیت دیگر شہروں میں تعمیرو مرمت کی آڑ میں مسلسل 4 ، 4 گھنٹے کے لیے گرڈ اسٹیشن بھی بند کر دیئے جاتے ہیں


ویب ڈیسک January 31, 2013
بجلی کی پیداوار صرف ساڑے 7 ہزار میگاواٹ رہ گئی جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب دن اور رات کے مختلف اوقات میں ساڑے 12 ہزار سے 13 ہزار میگاواٹ ہے، فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں مسلسل 4 ، 4 گھنٹے گرڈ اسٹیشن بند رہتے ہیں۔

نجی پاور اور آئل کمپنیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا بحران سنگین ہوگیا جس کے باعث لاہورکے اکثر علاقوں مين 30 منٹ کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور تعمیرو مرمت کی آڑ میں مسلسل 4 ، 4 گھنٹے کے لیے گرڈ اسٹیشن بھی بند کر دیئے جاتے ہیں گرڈ اسٹیشن بند کرنے کا سلسلہ اسلام آباد کنٹرول سینٹر سے کیا جارہا ہے اور اس بارے میں لیسکو سمیت کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو آگاہ نہیں کیا جاتا۔

بجلی کی پیداوار صرف ساڑے 7 ہزار میگاواٹ رہ گئی جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب دن اور رات کے مختلف اوقات میں ساڑے 12 ہزار سے 13 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ لیسکو کا شارٹ فال 15 سو میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا لیسکو کو طلب کے مقابلے میں 60 فیصد تک بجلی کم فراہم کی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |