چلی کے شمالی علاقوں میں 68 کی شدت کا زلزلہ

چلی کے نیشنل سونامی الرٹ سسٹم کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سونامی آنے کے امکانات نہیں ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں بجلی اور ٹیلی کام کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ فوٹو: رائٹرز


چلی کے شمالی علاقوں میں گذشتہ شب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں بجلی اور ٹیلی کام کا نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کھلی جگہوں پر نکل آئے، چلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، چلی کے نیشنل سونامی الرٹ سسٹم کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سونامی آنے کے امکانات نہیں ہیں ۔

Load Next Story