بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی کا رنگ دے رہا ہے پاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان


ویب ڈیسک June 16, 2017
نیویارک ٹائمز نے 2016 کو کشمیریوں کیلئے مردہ آنکھوں کا سال قرار دیا، پاکستان۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حقیقت کو چھپانے کے لئے اسے دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 35 ویں سیشن میں پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر کے بربریت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے، بھارتی قابض افواج نے حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ براہ راست فائرنگ کر کے بلا تفریق 100 کشمریوں کو شہید کیا، پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کو نابینا کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ 16 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز نے 2016 کو مردہ آنکھوں کا سال قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان

پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی جرائم کشمیریوں کے دکھ کا باعث اور انسانی حقوق پر قدغن ہیں، بھارت نے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی پابندیاں لگائیں تاکہ اس کی بربریت کی خبر دنیا تک نہ پہنچے لیکن اس کے باوجود بھارتی بربریت بھارتی اور عالمی میڈیا میں رپورٹ ہو رہی ہے، بھارتی ظلم و ستم پر مختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں تنقید بھی کی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی کی حقیقت کو چھپانے کے لئے بھارت اسے دہشتگردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں