کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 18 افراد ہلاک

موچکو کے علاقے میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد چلتی کار سے 3 نوجوانوں کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک January 31, 2013
موچکو کے علاقے میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد چلتی کار سے 3 نوجوانوں کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے فوٹو: فائل

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے لیکن پولیس ایک بھی قاتل کو نہ پکڑ پائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے مقام پر ایک مدرسے کی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون نادرن بائی پاس پر فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موچکو کے علاقے میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد چلتی کار سے 3 نوجوانوں کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے مقتولین کی شناخت جمال ، امجد اور عرفان کےنام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاشیں موچکو میں پھینک دی گئیں۔

پرانی سبزی منڈی ، پاک کالونی اور ٹمبر مارکیٹ سےبھی 3 لاشیں ملی ہیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 30 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں