اوگرااسکینڈل وزیراعظم رحمان ملک اورگیلانی کیخلاف ریفرنس چیرمین نیب کو بھجوادیاگیا

وزیراعظم راجا پرویزاشرف، یوسف رضا گیلانی ،رحمان ملک اورجہانگیربدر کے نام ریفرنس میں ملزمان کے طور پر شامل ہیں.


ویب ڈیسک January 31, 2013
وزیراعظم راجا پرویزاشرف، یوسف رضا گیلانی ،رحمان ملک اورجہانگیربدر کے نام ریفرنس میں ملزمان کے طور پر شامل ہیں. فوٹو: فائل

اوگرااسکینڈل میں چیئرمین نیب کودستخط کے لئےدوریفرنسز بھجوادیئے گئے، وزیراعظم راجا پرویزاشرف، یوسف رضا گیلانی ،رحمان ملک اورجہانگیربدرکےنام شامل۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پہلا ریفرنس پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا کے خلاف بھجوایا گیا جس میں توقیر صادق کو فرار کرانے میں مدد کرنے پر رحمان ملک اورجہانگیر بدر کے نام بھی ریفرنس میں ملزمان کے طور پر شامل ہیں۔

توقیر صادق کی بطور چیئرمین تقرری کے معاملے میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، کابینہ ڈویژن کے سابق سیکریٹری اور دو دیگر افسروں کے خلاف دوسرا ریفرنس بنایا گیا ہے، نیب کے مطابق دونوں ریفرنس نیب آرڈیننس کے سیکشن 31 کے تحت چیئرمین کو بھجوائے دیئے گئے، اس شق کے تحت ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |