کرکٹر محمد نواز کی معطلی کی سزا ختم ہوگئی

آل راؤنڈر کو 6 ماہ تک زیر نگرانی رکھا جائے گا جس کے دوران انہیں اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرنی ہوگی


Sports Reporter June 16, 2017
بکیز کے رابطے سے بروقت آگاہ نہ کرنے پر پی سی بی نے محمد نواز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا تھا۔ (فوٹو : ایکسپریس)

HYDERABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز کی ایک ماہ کی معطلی کی سزا ختم ہوگئی ہے۔

بکیز کے رابطے سے بروقت آگاہ نہ کرنے کے جرم میں پی سی بی نے محمد نواز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا تھا۔ آل راؤنڈر کو اب 6 ماہ تک زیر نگرانی رکھا جائے گا جس کے دوران انہیں اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرنی ہوگی۔ پروگرامز میں عدم شرکت یا کسی اور شق کی خلاف ورزی پر مزید ایک ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رویہ بہتر رہنے پر انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ محمد نواز پر دورہ آسٹریلیا کے دوران بکی کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے 16 مئی سے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کے ساتھ انہیں 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ کرکٹر نے تاخیر سے حکام کو آگاہ کرنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں