شہریارخان کی عامرسہیل کی جانب سے ٹیم پرلگائے گئے الزامات کی مذمت

پوری قوم سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہے،چیرمین پی سی بی


Sports Reporter June 16, 2017
پوری قوم سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہے،چیرمین پی سی بی . فوٹو : فائل

چیرمین پی سی بی شہریارخان نے عامر سہیل کی جانب سے ٹیم پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے۔

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ گرین شرٹس نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران شاندار کھیل پیش کیا، سابق کرکٹر کی جانب سے لگائے گئے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ پوری قوم سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہے۔ پیمرا کو اس حوالے سے رسمی شکایت بھی درج کروائیں گے کہ ٹی وی پراس طرح کا متنازع بیان نشر کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عامرسہیل وضاحتیں دینے لگے

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ ایک بار پھر روایتی حریف سے ہونا ہے۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد عامر سہیل نے ٹی وی پروگرام میں سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ یہ میچ آپ کو جتوائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں