ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دہشتگردی کوشکست نہیں دی جاسکتی سربراہ پاک فوج

پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک June 16, 2017
پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے صرف دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلننجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔



پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا فرقہ سے تعلق نہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں