
ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عمل کا جائز ہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی موجود تھے، فخرالدین جی ابراہیم نے جیل چورنگی کے قریب حیدرآباد کالونی کے مکینوں سے بات چیت کی اور عوام سے اپیل کی وہ الیکشن کمیشن کے عملے ساتھ تعاون کریں۔
میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال ایسی نہیں جیسی ہونی چاہئے۔،ہم نے اپنے کام میں کوئی کوتاہی نہیں برتی، سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے اپنے ایجنڈے ہوتے ہیں جبکہ کراچی کے دھرنے میں شامل تمام جماعتوں کے تحفظات دور کردیئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔