طاہرالقادری کا الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکیلئے پٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ

ارکان اسمبلی کوجاری کئےگئےترقیاتی فنڈزفوری طور پر روک دئیے جائیں،ان فنڈزسے انتخابات میں دھاندلی کی جائے گی،طاہرالقادری


ویب ڈیسک January 31, 2013
پارلیمانی کمیٹی چاروں صوبوں سے تین تین افراد کی سماعت کی پابند ہے اس کے بعد ہی چار ممبران کو منتخب کیا جا سکتا ہے، طاہرالقادری۔ فوٹو: فائل

لاہور:

ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نواور ترقیاتی فنڈ روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، سماعت کے دوران دلائل بھی خود ہی دیں گے۔


منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری آئین کی دفعہ 268 کے تحت نہیں کی گئی۔ پارلیمانی کمیٹی چاروں صوبوں سے تین تین افراد کی سماعت کی پابند ہے اس کے بعد ہی چار ممبران کو منتخب کیا جا سکتا ہے، انہوں نے سپریم کورٹ اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کا ریکارڈ تحویل میں لیا جائے تا کہ اس میں رد وبدل نہ کی جا سکے.

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کی تاریخ کا غیر رسمی اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے لہٰذا ارکان اسمبلی کو جاری کئے گئے ترقیاتی فنڈز فوری طور پر روک دئیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کا استعمال پری پول رگنگ ہے ان فنڈز کو روک کر عوام کو آٹا، گھی، چینی، گیس اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |