چیرمین نیب فصیح بخاری نے استعفیٰ نہیں دیافاروق ایچ نائیک

ججوں کی تقرری سے متعلق عدالتی فیصلہ ابھی نہیں پڑھا، دیکھنے کے بعد ہی تبصرہ کروں گا, فاروق ایچ نائیک.


ویب ڈیسک January 31, 2013
ججوں کی تقرری سے متعلق عدالتی فیصلہ ابھی نہیں پڑھا، دیکھنے کے بعد ہی تبصرہ کروں گا, فاروق ایچ نائیک. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے چیرمین نیب کے خط پر وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے، وزارت جائزہ لے کر صدر کو اپنی رائے سے آگاہ کرے گی۔


اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب فصیح بخاری مستعفی نہیں ہوئے ابھی کام کررہے ہیں، ججوں کی تقرری سے متعلق عدالتی رائے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالتی فیصلہ ابھی نہیں پڑھا، دیکھنے کے بعد ہی تبصرہ کروں گا۔


واضح رہے کہ نیب کے سربراہ فصیح بخاری نے صدر آصف زرداری کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ نیب پر سپریم کورٹ کا دباؤ ہے، معاملہ حل نہ ہوا تو مستعفی ہو جاؤں گا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں