سلمان خان اب فلموں میں ایکشن سے بھرپورکردارادا نہیں کریں گے

سلمان خان نے اپنی نئی فلم کے ہدایت کارسے کہا ہے کہ ایکشن اسٹنٹس کم سے کم کر دیئے جائیں اورانسانی جذبات پرتوجہ دی جائے


ویب ڈیسک January 31, 2013
سلمان خان نے اپنی نئی فلم کے ہدایت کارسے کہا ہے کہ ایکشن اسٹنٹس کم سے کم کر دیئے جائیں اورانسانی جذبات پرتوجہ دی جائے۔ فوٹو:پبلسٹی

یہ بڑھتی عمر کا نتیجہ ہے یا گرتی صحت لیکن بالی وڈ کے سلو میاں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایکشن بہت ہو گیا۔اب وہ اپنی فلموں میں لڑائی مارکٹائی نہیں کریں گے۔


بالی ووڈ کے سلو میاں فلموں میں خطرناک ایکشن کرنے کے حوالے سے فلم انڈسٹری میں مانے جاتے ہیں، فلم ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹیڈ میں سلمان خان نے غنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایکشن اسٹنٹس نہیں کریں گے، اسی لئے انہوں نے اپنی نئی فلم کے ہدایتکار کو کہا ہے کہ فلم میں سے ایکشن اسٹنٹس کم سے کم کر دیئے جائیں اور انسانی جذبات پر زیادہ توجہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں