شبانہ اعظمی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی والدہ کا انکشاف
شبانہ نے ایک بار نیلا تھوتھا کھایا اور دوسری بار ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کی کوشش کی، والدہ شوکت کیفی
بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔
مشہور بھارتی اداکارہ اور نامور شاعر و فلمسار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی سے کون واقف نہیں کہ ان کا تعلق ایک مشہور ادبی و فلمی گھرانے سے ہے، شبانہ کے والد کیفی اعظمی اردو کے نامور شاعر رہے ہیں جبکہ والدہ شوکت اعظمی خود ایک اداکارہ کے طور پر کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلموں میں آئٹم سانگ کی مخالفت کردی
شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خود کشی کی کوشش کی، شوکت اعظمی نے سوانح حیات میں لکھا ہے کہ شبانہ کو لگتا تھا کہ میں اس کے چھوٹے بھائی (بابا) کو زیادہ پیار کرتی ہوں، ایک دن میں نے شبانہ سے کہا کہ روٹی بابا کو دے دوں اس کی اسکول وین آجائی گی اور تم تھوڑا انتظار کرلو کیونکہ تمہاری وین دیر سے آئی گی، جب تھوری دیر کے بعد میں شبانہ کے لیے روٹی لیکر پہنچی تو وہ باتھ روم میں بیٹھی رو رہی تھی، میں نے شبانہ کے آنسو صاف کئے اور وہ اسکول چلی گئی جہاں شبانہ نے اسکول لیبارٹری میں نیلا تھوتھا کھا لیا، اور اپنی دوست سے کہا کہ میری والدہ میرے چھوٹے بھائی بابا کو زیادہ پیار کرتی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شبانہ اعظمی نے شاہ رخ خان کی بیٹی کے بارے میں اہم پیش گوئی کردی
شوکت کیفی نے سوانح حیات میں مزید لکھا کہ ایک دفعہ جب میں نے شبانہ کو خراب رویہ کی وجہ سے گھر چھوڑنے کا کہا تو شبانہ ریلوے اسٹیشن چلی گئی جہاں اس نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکیدار نے شبانہ کو بچالیا۔