کراچی میں امن کیلئے بڑی کارروائی سے بھی گریز نہ کیا جائے قائم علی شاہ

کراچی میں دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے جو حساس علاقوں میں تعینات کی جائی گی۔


ویب ڈیسک January 31, 2013
کراچی میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز مشترکہ کارروائی کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکام کو دہشت گردوں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز مشترکہ کارروائی کریں اور دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی سے بھی دریغ نہ کیا جائے۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے حالات کو ایک سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے، کچھ عناصر انتخابات رکوانے کے لئے سازشیں کررہے ہیں لیکن ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، شہر میں صوبے کے دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ حساس علاقوں میں تعینات کی جائی گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں