لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈ واپس کردیا
ہالی ووڈ اداکارکیخلاف امریکا میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ دائر کیا گیاہے
ہالی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور سرگرم سماجی کارکن لیونارڈو ڈی کیپریو نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام آنے پر آسکر ایوارڈ واپس کر دیا۔
منی لانڈرنگ سکینڈل میں نام آنے پر ٹائٹینک کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈ واپس کر دیا۔ انھوں نے انعام میں ملنے والی دیگر کئی اشیاء بھی واپس کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی عدالت میں 2013 میں ان کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ دائر کیا گیا۔
لیونارڈو پر فلم ''ولف آف وال اسٹریٹ '' کی تیاری کے لیے سرمایہ غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام بھی ہے۔امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے ان کی ملکیت اور قیمتی فن پارے ضبط کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو ''ولف آف وال اسٹریٹ'' نامی فلم میں بہترین اداکاری پر گزشتہ برس فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر سے نوازا گیا تھا۔