وزیراعظم کا شکریہ فلم انڈسٹری کی بحالی یقینی ہوگئی زیبا

فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینا عید کا تحفہ ہے، ثابت ہوگیا حکومت فنکار دوست ہے، اداکارہ

فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینا عید کا تحفہ ہے، ثابت ہوگیا حکومت فنکار دوست ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختیار نے پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ ملنے کے بعد اس کی بحالی یقینی ہو گئی ہے اور نئے سرمایہ کاروں کو فلمسازی کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔ تفریح ٹیکس ختم کیے جانے پر اب وہ لوگ بھی فلم دیکھنے آئیں گے جو ٹکٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے فلم دیکھنے نہیں آتے تھے۔

زیبا بختیار نے کہا کہ حکومت نے فنکاروں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکومت فنکار دوست ہے اور فنکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ انداز میں کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیکر فنکاروں کو تحفہ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔
Load Next Story