الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
صوبے کے تمام انتظامی افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے محکموں میں ملازمین کی بھرتیوں کے عمل کو روک دیں۔
حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔
حکومت سندھ نے صوبے کے تمام انتظامی افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے محکموں میں ملازمین کی بھرتیوں کے عمل کو روک دیں، ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کئے جانے والے فنڈز کی منتقلی کا عمل بھی روک دیا جائے اور فنڈز کو منجمد کردیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔