نئے نوٹوں کا اجرا 20 جون تک کیا جاسکے گا اسٹیٹ بینک

یہ سروس چند روز میں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی اور اس کے بعد نئی بکنگز ممکن نہ ہوں گی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter June 17, 2017
یہ سروس چند روز میں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی اور اس کے بعد نئی بکنگز ممکن نہ ہوں گی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا اپنی زیادہ سے زیادہ حد پر پہنچنے کے بعد 20 جون تک جاری رہ سکے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے عیدالفطر 2017 کے موقع پر عوام کی نئے کرنسی نوٹوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے رمضان المبارک کے رواں مہینے میں بھی 12 جون 2017 سے ایس ایم ایس شارٹ کوڈ پر مبنی سروس (8877) جاری کی۔ یہ سروس پاکستان بھر میں ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر اور 120 شہروں میں بینکوں کی 1002 ای برانچز کے نیٹ ورک کے ذریعے مہیا کی گئی ہے۔اس سروس کو عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو عوام کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب تک 1.6 ملین افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کیا ہے جس میں سے لگ بھگ 40 فیصد کو ایکسچینج ویلیو کے عوض مذکورہ برانچوں سے نئے نوٹ مل چکے ہیں۔ صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی بینک برانچوں کی استعداد کے پیش نظر ہمیں توقع ہے کہ یہ سروس چند روز میں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی اور اس کے بعد نئی بکنگز ممکن نہ ہوں گی۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بکنگ سروس اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے کے بعد بند کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |