کارگل کے معاملے پر کمیشن قائم کرکے حقائق سے پردہ اٹھایا جائے ضیاالدین بٹ

کارگل سے متعلق بہت سارے حقائق معلوم ہیں مگر پوری بات کمیشن کے سامنے ہی کی جاسکتی ہے، ضیا الدین بٹ


ویب ڈیسک January 31, 2013
نواز شریف کو پرویز مشرف نے منتیں کر کے امریکا بھیجا، کارگل ایک مس فائر تھا، ضیا الدین بٹ فوٹو: فائل

WASHINGTON: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) ضیا الدین بٹ نے کہا ہے کہ کارگل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کر کے حقائق سے پردہ اٹھایا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیا الدین بٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا، کارگل سے متعلق بہت سارے حقائق معلوم ہیں مگر پوری بات کمیشن کے سامنے ہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کارگل کے معاملے پر فوری طور پر کمیشن قائم کرکے صاف وشفاف تحقیقات کرائے تاکہ تمام حقائق سامنے آجائیں۔

ضیاالدین بٹ نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف نے منتیں کر کے امریکا بھیجا، کارگل ایک مس فائر تھا اور ہوسکتا ہے کہ فوج میں بھی اس پر غور کیا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز پر ایک گھنٹے میں تمام حقائق نہیں بتائے جاسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں