بلوچستان میں گورنرراج کے خلاف جے یوآئیف کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
جے یو آئی (ف) کے رہنما مولاناعطاالرحمان نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ ان کی جماعت کو بلوچستان میں گورنر راج قبول نہیں۔
بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کے روز ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عطا الرحمان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ان کی جماعت کو بلوچستان میں کسی بھی صورت گورنر راج کا نفاذ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف وہ آج بھی ایوان سے واک آؤٹ کررہے ہیں جس کے ساتھ ہی ہی جے یو آئی (ف) کے تمام ارکان ایوان سے باہرچلے گئے۔