کنٹرول لائن بھارتی فوج کی شدید فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب خاتون سمیت 3 شہری زخمی

سما ہنی سیکٹر میں بنڈالہ ، میلہ کھمباہ اور کوٹلی گوجراں پر بھارتی فوج نے شدید ترین گولہ باری کی


INP June 17, 2017
 بنڈالہ میں نجمہ سر پر شیل لگنے سے شدید زخمی، میلہ کھمباہ میں سلیمان اور قربان حسین زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ، ڈل کھمباہ، میلہ اور کوٹلی گوجراں پر شدید فائرنگ و گولہ باری سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی، سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ، کھمباہ میلہ اور کوٹلی گوجراں پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید ترین گولہ باری کی گئی، جس سے بنڈالہ کے مقام پر نجمہ بی بی زوجہ منظور حسین سر پر شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں میرپور ریفر کردیا گیا۔ میلہ کھمباہ میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے محمد سلیمان ولد نذر حسین عمر 55سال اور قربان حسین ولد سید محمد عمر 45سال بھی زخمی ہو گئے۔

انڈین گولہ باری کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں جبکہ دشمن کے مورچوں کو شدید نقصان پہنچایا بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ آئے روز جاری ہے اور بھارت تمام حدود و قیود پھلانگتے ہوئے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کیے ہوئے ہے کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگ جہاں پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹے ہوئے ہیں وہاں عالمی دنیا سے بھارتی جنگی جنون اور انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں