آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا فضل الرحمٰن

پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، مولانا فضل الرحمن

پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، مولانا فضل الرحمن۔ فوٹو؛ فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا۔


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی صدرمولانا فضل الرحمٰن نے قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحادکا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا، پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں خطیب و امام باد شاہی مسجد چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور عالم اسلام کیخلاف بڑ ھتی ہوئی سازشوں اور امت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سانحہ مستونگ اور دیگر جماعتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story