قلات فرنٹئیر کور کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، فرنٹیئرکور


APP January 31, 2013
گرفتار کئے گئے دہشتگرد بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

KARACHI: فرنٹئیر کور نے قلات کے علاقے منگوچر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 5 کو حراست میں لے لیا۔

فرنٹئیر کور کے ترجمان کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی،فورسز کی جوابی فائرنگ میں 6دہشت گردہلاک جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

فرنٹئیر کور کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں