چین کا سلک روٹ کیلیے 100 ارب یوان دینے کا اعلان
پرامن ہمسائیگی چاہتے ہیں، ہمارے ارادے حاکمانہ نہیں، اپنی ترقی کے ثمرات دنیا بھرتک پہنچانا چاہتے ہیں، سن وی ڈونگ
QUETTA:
چین نے سلک روٹ کیلیے 100ارب یوان دینے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس) میں چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے اہم ہو گا، چین پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ پرامن تعاون کی ایک مثال ہے جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا، سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پاکستانی تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اسٹڈی سینٹر کا بالکل درست وقت پر افتتاح ہوا ہے، اس سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام ترقی اور پالیسیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ آخر پاک چین دوستی کامستقبل کتنا روشن ہے۔ چین کی ترقی کے تین راہنما اصول مضبوط قیادت، پرامن ترقی اور عوام کی لگن ہیں۔ چین کے دنیا میں حاکمانہ ارادے نہیں بلکہ وہ اپنی ترقی کے ثمرات خطے اوردنیا کے دیگر ممالک تک پہنچانا چاہتا ہے۔
اپنے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی اورآہنی دوست ہے، اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کریگا، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سنٹر کے قیام سے تحقیق کی سہولت میسر آئیگی اور پاک چین عوام کو قریب لانے میں یہ سنٹر سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاک چین دوستی آزمائی ہوئی ہے اور چین کی لازوال ترقی سے خطے میں روابط کو فروغ ملا ہے۔ چین کا عروج خطے میں پر امن خوشحالی کا ماحول پیدا کررہا ہے اورہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اقتصادی رابطوں کے اس سنگم پر واقع ہیں۔