قومی اسمبلیانسداد دہشتگردی کی قومی اتھارٹیاسلام آباد میں ڈی ایچ اے کے قیام کا بل پیش
انسداد دہشت گردی اتھارٹی کےذریعے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
KARACHI:
قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی اورڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آبادکے قیام کے بارے میں بل پیش کردیئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر دفاع سید نوید قمر نے پاکستان میں قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا بل پیش کردیا گیا ہے۔ ۔اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں ذیلی ادارے قائم کئے جا سکیں گے۔
مجوزہ بل کے تحت وزیر اعظم پاکستان کی سربراہی میں انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا بورڈ آف گورنرز کام کرے گا، جس کے دیگر ارکان میں وفاقی وزیر داخلہ، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر خزانہ،وزیر خارجہ، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر دفاع، وزیر قانون وانصاف ، وزیر سرحدی امور اور وزیراعظم آزاد کشمیر شامل ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی اتھارٹی کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مو ثر اقدامات کے لیے مشاورت اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی، جس کا ہر 3 ماہ بعد جائزہ لے کر ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وزیر دفاع سید نوید قنمر نے کراچی و لاہور کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کے لئے بھی بل پیش کیا۔