پاناما جے آئی ٹی کی شہبازشریف سے چارگھنٹے پوچھ گچھ

شہبازشریف چوہدری نثارعلی خان کے ہمراہ کسی بھی سرکاری پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے


ویب ڈیسک June 17, 2017
جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز 5 ، حسن نواز دو جب کہ نواز شریف ایک مرتبہ پیش ہوچکے ہیں، فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 4 گھنٹے کی پوچھ گچھ ہوئی۔ جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرنے کا سمن جاری کیا تھا، وہ اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اوردستاویزات بھی لائے تھے۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالتوں اورقانون کا احترام کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے انہیں پیشی کا نوٹس بجھوایا تھا، انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان بھی اسی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف اورمیں نے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کی حقیرخدمت کی ، اس سے ثابت ہوا ہم منتخب سیاستدانوں کے دلوں میں قانون کا بڑا احترام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پیدائش سے بھی پہلے سے احتساب ہو رہا ہے

پیشی سے قبل وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی۔ جس میں پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ممکنہ سوالوں کے جواب سے متعلق مشاورت کی گئی۔ بعد ازاں شہباز شریف چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ کسی بھی سرکاری پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے.

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف سے 3 گھنٹے پوچھ گچھ

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز 5 ، حسن نواز دو جب کہ نواز شریف ایک مرتبہ پیش ہوچکے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی طلبی کے سمن جاری ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں