فضائل درود شریف

جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا، تو اللہ رب العالمین اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا

Muhammad Ilyas Attar Qadri January 31, 2013
جب تک رسول اللہ ﷺ پر درود شریف نہ پڑھا جائے ، آدمی کی دُعا زمین و آسمان کے درمیان لٹکتی رہتی ہے۔ (ترمذی)۔

٭ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا! جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے گا، تو اللہ رب العالمین اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کی دس خطائیں معاف کی جائیں گی،اور اس کے دس درجے بلند کیے جائیں گے۔ ( نسائی، مسنداحمد، مستدرک حاکم)

٭ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا! جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا۔ (ترمذی)

٭ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا! رسوا ہو وہ آدمی جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود شریف نہ پڑھے۔ رسوا ہو وہ آدمی جس نے رمضان کا پورا مہینہ پایا اور وہ اپنے گناہ نہ بخشوا سکا، رسوا ہو وہ آدمی جس کے سامنے اس کے ماں باپ یا دونوں میں سے ایک بڑھاپے کی عمر کو پہنچے اور وہ ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہوا۔ (ترمذی)

٭ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جس مجلس میں لوگ اللہ کا ذکر کریں نہ نبی کریم ؐ پر درود شریف پڑھیں، وہ مجلس قیامت کے دن ان لوگوں کے لیے باعثِ حسرت ہو گی خواہ وہ نیک اعمال کے بدلے جنت میں ہی کیوں نہ چلے جائیں۔ (احمد ، ابن حبان، حاکم)

٭ حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: جو مجھ پر درود شریف پڑھنا بھول گیا، اس نے جنت کا راستہ کھودیا۔

( ابن ماجہ)

٭ حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں کہ جب تک رسول اللہ ﷺ پر درود شریف نہ پڑھا جائے ، آدمی کی دُعا زمین و آسمان کے درمیان لٹکتی رہتی ہے۔ (ترمذی)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں