2002 میں ایک شخص کو گاڑی سے کچلنے کے الزام میں سلمان خان عدالت طلب

دفعہ 304 کے تحت مقدمے میں سلمان خان کو 10 سال کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔


ویب ڈیسک January 31, 2013
28ستمبر2002کو سلمان خان کی گاڑی ایک بیکری سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: پبلسٹی

سیشن عدالت نے اداکار سلمان خان کے خلاف 2002 میں ایک شخص کو گاڑی سے کچلنے کے الزام میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدالت نے سلمان خان کو 11 فروری کو طلب کر لیا ہے ، دفعہ 304 کے تحت مقدمے میں سلمان خان کو 10 سال کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہےجبکہ اس سے قبل سلمان خان کے خلاف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا جس میں انہیں زیادہ سے زیادہ 2 سال کی سزا ہو سکتی تھی۔

28ستمبر2002کو سلمان خان کی گاڑی ایک بیکری سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں