عظمیٰ ایوب زیادتی کیس میں ملوث ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے تاہم کسی بھی ملزم کا ڈی این اے عظمیٰ ایوب کی بچی سے میچ نہ ہوسکا۔

عظمیٰ ایوب زیادتی کیس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کرک میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی عظمیٰ ایوب کیس میں ملوث 13 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔


انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج اصغرعلی شاہ کی عدالت میں عظمیٰ ایوب زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے تاہم کسی بھی ملزم کا ڈی این اے عظمیٰ ایوب کی بچی سے میچ نہ ہوسکا لہٰذا ٹھوس شواہد اور عدم ثبوتوں کی بنا پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

یاد رہے کہ عظمیٰ ایوب سے زیادتی کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
Load Next Story