اداروں نے عمران خان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عابد شیرعلی

عمران خان جو کچھ بھی کہیں ادارے ان کے خلاف نوٹس نہیں لیتے،عابد شیرعلی


ویب ڈیسک June 17, 2017
تمام جماعتوں کا نشانہ صرف نواز شریف ہیں،عابد شیرعلی فوٹو: فائل

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اداروں نے عمران خان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ جس پر چاہے الزام لگادیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان پاگلوں کی طرح ہرشخص پرالزام لگارہے ہیں، نتھیا گلی میں ان کا وائٹ ہاؤس ہے، اداروں نے انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے، وہ جو کچھ بھی کہیں ادارے ان کے خلاف نوٹس نہیں لیتے۔ ایک شخص کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ جس پرچاہے الزام لگادے لیکن انہوں نے ایک ثبوت بھی عدالت میں نہیں دیا اور ہم پر بات ہو تو الزام جے آئی ٹی میں جاتا ہے۔ کیا زبان درازی کا اختیار ایک شخص کو دے دیا گیا ہے۔ کیا ادارے عمران خان کے آگے بے بس ہیں۔ چیف جسٹس کو عمران خان کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نوازشریف نے بحال کرایا، ہم اداروں کے پیچھے چھپ کر وار کرنے والے نہیں، پرویزمشرف نے نوازشریف اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کیا، ان کے 10 سالہ دور میں نواز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں بن سکا تو جہاز ہائی جیک کا مقدمہ بنادیا گیا، پرویز مشرف نے رحمان ملک کی رپورٹس پر ہی نواز شریف کا ٹرائل کیا، نوازشریف کی جلا وطنی اور ان کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کا جواب کون دے گا، عمران خان 80 کی دہائی میں 7 سو روپے کا بیٹ بیچا کرتے تھے، بتائیں کہ نوازشریف سے پلاٹ لینے والا اربوں پتی کیسے بن گیا، نوازشریف ، پرویز مشرف نہیں کہ دبئی علاج کا بہانہ بناکر بھاگ جائیں، ہم بھاگے نہیں نہ ہی ہم آپ کو بھاگنے دیں گے۔ فیصلےعوام کی عدالتوں میں ہونگے، جسےعوام سرکا تاج بنائیں گے وہی پاکستان کا حکمران ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں