ایک سے 99 پیسے تک کے سکے جاری کرنے کے لیے درخواست دائر

سکے نہ ہونے کی وجہ سے 32 کروڑ روپے ماہانہ اور سالانہ 88 ارب کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پر ڈالاجارہا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک June 17, 2017
درخواست میں وفاقی حکومت اور گورنر اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک سے 99 پیسے مالیت کے سکے جاری کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اقبال کاظمی کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت اورگورنراسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72 روپے 68 پیسے ہے۔ کروڑوں لوگ ہرروزپیٹرول پمپس سے پیٹرول ، ڈیزل اورسی این جی خریدتے ہیں لیکن پیٹرول پمپ مالکان پیسے واپس نہیں کرتے۔ اس کی وجہ سے عوام کی جیبوں پر 32 کروڑ روپے ماہانہ اور سالانہ 88 ارب کا ڈاکہ ڈالاجارہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عوام سے ہرسال لوٹے جانے والے اتنی خطیر رقم کو بچانےکے لیے اسٹیٹ بینک کو ایک سے 99 پیسے تک کی مالیت کے سکے جاری کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے ایک ، 2، 5 اور 10 روپے کے سکے جاری کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں