نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے مریم اورنگزیب

امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے تحفظات کا نوٹس لے کر انہیں دور کرے گی، وزیر مملکت


ویب ڈیسک June 17, 2017
شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں، ان کا احتساب پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں ۔ امید ہے کہ 2018 کے عوامی احتساب میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، آئین، اور قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کے لیے فخر کی بات ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لےکر ہمارے تحفظات دور کرے گی،جس کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں سپریم کورٹ ان پر تیزی سے فیصلہ دے۔ نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے۔ عمران خان خود انسداد دہشت گردی عدالت اور الیکشن کمیشن سےبھاگے ہوئے ہیں لیکن وہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف خاندان تحقیقاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی لیکن انہوں نے آئینی اور قانونی راستہ اختیارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں