واٹس ایپ کال معاملہ چیئرمین ایس ای سی پی کا سپریم کورٹ سے مکمل تحقیقات کامطالبہ

واٹس ایپ کال کی مکمل تحقیقات سے حقائق سامنے آجائیں گے ،چیئرمین ایس ای سی پی

آج تک معلوم نہیں واٹس کال رجسٹرار یا کسی اور نے کی ،چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی فوٹو: فائل

KARACHI:
چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے سپریم کورٹ سے پاناما جے آئی ٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مشکوک واٹس ایپ کال کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے 28 اپریل کورجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ انہیں واٹس ایپ پر27 اپریل کو ایک مشکوک کال موصول ہوئی تھی جس میں انہیں پاناما جے آئی ٹی کے لیے بلال رسول کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اب ظفر حجازی نے جے آئی ٹی کے تحفظات سے متعلق درخواست پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں آج تک معلوم نہیں کہ واٹس ایپ کال رجسٹرار نے کی یا کسی اور نے، رجسٹرارکوخط لکھنے کا مقصد مشکوک کال کو ان کے نوٹس میں لانا تھا لیکن ان پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو تنازع میں گھسیٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
Load Next Story