کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

ہفتے کی صبح کراچی میں آسمان پر بادل چھائے رہے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بوندا باندی سے موسم بہتر ہوا تو گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر قائد کے بعض علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی اور تیز ٹھنڈی ہوا چلی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ ہفتے کی صبح کراچی میں آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے تاہم دوپہر میں دھوپ کی تمازت میں قدرے اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر دو بجے کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور 29 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے ہوا چلی جب کہ فضا میں نمی کا تناسب 62 فیصد رہا۔


محکمہ موسمیات نے آج رات پھر بوندا باندی اور اتوار کو مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 
Load Next Story